The Flip Side | Yaadgaar
یادگار بازار کی چہل پہل دیکھ کے کسی میلے کا گماں ہوتا تھا. بازار میں دکانیں تھیں جہاں مختلف اشیاء کی خرید و فروخت سرعت سے جاری تھی. ریاست کے دور دراز علاقوں سے لوگ بازار کی رونق دیکھنے آیا کرتے تھے. یہ بازار ریاست جوناگڑھ کا زیور تھا. جوناگڑھ ایک آزاد، خودمختار اور مضبوط ریاست تھی جسکا الحاق دہلی کے تخت سے تھا.اسکا اپنا راجہ، روپیہ اور فوج تھی. اس ریاست میں اتالیق کے منصب پر فائز تھے جناب راے بہادر. راے بہادر ایک بھاری بھرکم وجود کے مالک، بارعب انسان تھے اور ایسے نشانچی کہ پوری ریاست میں انکے ایسا نہ تھا. ریاست کے شمال مشرقی حصّے میں فوج کے سپاہیوں کے لئے ایک شاندار بستی قائم کی گئی تھی. راے بہادر اور انکا خاندان بھی یہیں رہائش پذیر تھا. فوج کے سپاہیوں کو رعایا میں بہت عزت اور احترام حاصل تھا، اور راے بہادر کی اس فوج میں بے انتہا عزت تھی. متعدد سپاہی انکے شاگرد اور گرویدہ تھے. راے بہادر کی شادی کے پندرہ سال بعد بھی انکا ایک ہی بیٹا تھا جسکا نام انہوں نے نہایت چاہ کے ساتھ بہرام خان رکھا تھا.بہرام ایک خوبصورت، گول مٹول، سرخ و سپید ب...