The Flip Side | Mohabbat aur Milkiyat
محبت اور ملکیت ہمارے گھر خوشیاں بارش کی طرح برس رہی تھیں. میری شادی کے پانچ سال بعد الله نے مجھے "خوشخبری" سے نوازا تھا. خوش ہونا توفطری تھا، مگر پانچ سال کی تاخیر نے اس خوشی کو کئی اضافی چاند لگا دیے تھے. اسکے باوجود میرے اندر ایک ڈر پل رہا تھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد بڑھتے ہوے اخراجات کیسے پورے ہوں گے؟ حالانکہ میں ایک پرائیویٹ فرم میں ایکسپورٹ انچارج تھا لیکن دل خدشات میں گھرا رہتا کہ اتنی بڑی ذمہ داری کو میں کیسے نبھاؤں گا. اسکے ساتھ ساتھ کچھ خواب بھی تھے کہ اگر بیٹا ہوا تو اسکو کیسے پالنا ہے اور بیٹی کو کیونکر پالا جائے. گردش دوراں نے اس خوشخبری کو ایک صحت مند اور خوبصورت بیٹے کی شکل دی جسکا نام میں نے محمّد احمد رکھا. جب خبریں حقیقت بنیں تو خدشات بھی انکی دمک میں مدھم پڑ گئے. میری آمدن کے ساتھ مجھے والدین کی مالی مدد بھی حاصل تھی. تاہم سب کچھ احسن طریقے سے چلتا رہا. میں جیسے ہی دفتر سے گھر جاتا، احمد کے ساتھ کھیلنے لگ جاتا. وہ بھی مجھ سے بہت مانوس تھا. مجھے دیکھتے ہی میری طرف لپکتا. وہ دن میں کیسے بھول سکتا ہوں جب اسنے مجھے پہلی دفع "باب...